کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حساس اداروں نے شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرکاشف عرف بونا عرف کیکڑا کو گرفتار کرلیاہے جس نے تین بھائیوں سمیت 10افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملزم 1995ءسے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث اور قانون نافذکرنیوالے اداروں کو مطلوب تھا،اس کے قبضے سے اسلحہ اور بال بم بھی برآمد ہوئے ہیں ۔
ملزم کاشف عرف کیکڑا نے ابتدائی تفتیش میں الفلاح کے علاقے میں 1996ءمیں تین سگے بھائیوں کے قتل سمیت مجموعی طورپر 10افراد سے جینے کا حق چھیننے کا اعتراف کرلیا۔ امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ ملزم کی تفتیش کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی ۔

No comments:
Post a Comment