Wednesday, 15 July 2015

ضمانت منظور ہونے کے باوجودماڈل ایان علی کی رہائی کامعاملہ کھٹائی میں پڑگیا


لاہورہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود کرنسی سمگلنگ کیس میں ایئرپورٹ سے پکڑی گئی ماڈل ایان علی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیااور ماڈل کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات بھی جیل میں ہی گزارنا پڑے گی ۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ کے فاضل جج صاحبان نے تاحال ضمانت منظور ہونے کے حکم نامے پر دستخط نہیں کیے اور اگر دستخط ہوبھی جائیں تو کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب چھٹی پر ہیں جبکہ ان کے متبادل موجود بینکنگ کورٹ کے جج صابر سلطان بھی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے عدالت سے اٹھ کر چلے گئے ہیں ، کہاجارہاہے کہ اگر لاہورہائیکورٹ سے احکامات متعلقہ عدالت کو مل بھی جاتے ہیں تو ضمانتی مچلکے وصول کرنے اور ماڈل کی رہائی کے احکامات کے لیے متعلقہ جج صاحبان عدالت میں موجود نہیں جس کے باعث ایان علی کو ایک اور رات جیل میں ہی بتانا ہوگی ۔

No comments:

Post a Comment