Thursday, 26 February 2015
اقتدار میں آنے کے بعد تمام کے بیرون اور اندرون ملک اثاثے ظاہر کر کے دکھائیں گے:عمرا ن خان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ 2 سال کے دوران بیرون ملک منتقل کی جانے والی رقوم کی تفصیلات جاری کردیں۔عمرا ن خان نے سماجی روبطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغا م میں کہا کہ 14-2013 کے دوران اشرافیہ نے دبئی میں 430 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جبکہ وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے امریکا، یورپ اور خلیجی ممالک میں جائیداد، بینک اکاو¿نٹس ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف او ر آصف زرداری دونوں بڑی جماعتوں کے سربراہ ہیں اور انہوں نے اپنی دولت بچانے کے لیے آپس میں گھٹ جوڑ کر رکھاہے۔عمرا ن خان نے کہا کہ سیاستدانوں کوچاہئے کہ وہ بیرون ملک میں اپنے اثاثے ظاہر کریںاور اس کا آغاز نواز شریف اور آصف زردار ی سے ہونا چاہئے ۔
Labels:
Entertainment
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment