چلی میں ایک 14 سالہ بیمار لڑکی نے اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں اس نے ملک کی صدر سے اپیل کی ہے کہ اس کو مرنے کا حق دیا جائے۔
ویلنٹینا موریرا کو سسٹک فائبروسس ہے جو کہ لاعلاج مرض ہے۔
ویلینٹینا کے اس آن لائن پیغام کو ہزاروں افراد نے دیکھا ہے۔
چلی کی صدر اس پیغام کے بعد ہسپتال میں ویلینٹینا سے ملنے آئیں۔ صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ویلینٹینا کی یہ درخواست قبول نہیں کی جا سکتی تاہم حکومت ان کے علاج کا خرچ اٹھائے گی۔
ویلینٹینا کے اس پیغام کو ہزاروں افراد نے دیکھا ہے اور چلی میں مرض کے باعث تکلیف سے بچنے کے لیے موت یعنی یوتھنیزیا پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ یوتھنیزیا چلی میں غیر قانونی ہے۔
ویلینٹینا کا کہنا ہے ’میں نے درخواست کی تھی کہ میں صدر سے فوری طور پر بات کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میں بیماری کی حالت میں زندگی کزارتے ہوئے تنگ آ چکی ہوں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے بڑے بھائی کی بھی موت اسی بیماری سے ہوئی تھی۔ ان کے بھائی کی عمر اس وقت چھ برس تھی اور ان کو معلوم ہے کہ بیماری میں ان کو کتنی مشکلات سہنا ہوں گی۔ .

No comments:
Post a Comment