Wednesday, 4 March 2015

سکول میں تعلیم حاصل کیے بغیر 10سالہ لڑکی برطانوی یونیورسٹی کی طالبہ بن گئی

لندن(ویب ڈیسک) سکول میں تعلیم حاصل کیے بغیر 10سالہ لڑکی ایتھر اوکاڈا برطانوی یونیورسٹی کی طالبہ بن گئی اوراُس کی عمریونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے والے عام طالب علموں کے مقابلے میں لگ بھگ دس برس کم ہے ۔
 ریاضی کی جینئس اوکاڈا نے برطانیہ کی اوپن یونیورسٹی میں ریاضی کے ڈگری کورس میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ ریاضی میں خدا داد صلاحیتوں کی مالک ایتھر اوکاڈا برطانوی یونیورسٹی کی تاریخ کے کم عمر ترین طالب علموں میں سے ایک بن گئی ہیں۔ اوکاڈا نے چند ہفتوں پہلے فاصلاتی نظام کی تعلیم ایک اوپن یونیورسٹی میں ریاضی کے تین سالہ کورس میں پڑھائی شروع کر دی ہے اور اس نے ابھی سے آنرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پی ایچ ڈی کرنے کا منصوبہ بھی بنا لیا ۔
میڈیارپورٹ کے مطابق اوکاڈا بڑے بڑے خواب دیکھتی ہے اور ارب پتی بننا چاہتی ہے۔ اوکاڈا نے سکول کے بجائے گھر میں اپنی والدہ سے سکول کی تعلیم حاصل کی اور اس مقصد کے لیے اس کی والدہ نے تین بیڈ روم کے گھر کے مہمان خانے کو عارضی طور پر کلاس میں تبدیل کر دیا تھا۔

No comments:

Post a Comment