Wednesday, 18 March 2015

وزیر اعظم نوازشریف کا ملک میں مردم شماری کروانے پر غور،13ارب خرچ ہونگے

 وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے ملک میں چھٹی مردم شماری کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل ہوگاجس میں 14نکاتی ایجنڈے پر عمل درامد پر غور کیا جائے گا۔مشترکہ مفادات کی کونسل میں چاروں صوبوں کے وزراءاعلی شرکت کریں گے جس میں پاکستان میں چھٹی مردم شماری کروانے کے حوالے سے سفارشات پیش کی جائیں گی۔اس مردم شماری پر 13ارب روپے خرچ ہو نگے اور بعض صوبوں میں مردم شماری فوج کی موجودگی میں مردم شماری کروائی جائے گی ۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ مردم شماری اگست 2015یا مارچ 2016میں کروائی جائے گی۔یاد رہے کہ نواز شریف نے ہی 1998میں آخری بار مردم شماری کروائی تھی 

No comments:

Post a Comment