Monday, 2 March 2015

پاکستانی اداکار فواد خان نے بالی وڈ کے ایک خان کی جگہ لے لی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ادارکار فواد خان نے بالی وڈ کے ایک خان کی جگہ لے لی ہے۔تفصیلات کے مطابق فواد کو سیف علی خان کی جگہ ریمہ کگتی کی فلم مسٹر چالو میں کاسٹ کر لیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق سیف علی خان نے معاوضہ کم ملنے کی وجہ فلم چھو ڑ دی جس کے بعد ریمہ کگتی کو ایسے اداکار کی تلاش تھی جو یہ کردار بخوبی ادا کرسکے اور آخر اس فلم کیلئے فواد خان کو کاسٹ کر لیا گیا ہے۔اس فلم میں ہیروئن کے رول کیلئے پہلے اداکارہ کنگنا راناوت کو کاسٹ کیا گیا تھا مگر انہوں نے یہ فلم کرنے سے معذرت کر لی جس کے بعد ابھی تک اس فلم کیلئے کسی اداکارہ کا انتخاب نہیں کیا جا سکا اور امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ ہفتے تک اس فلم کیلئے کسی اداکارہ کے نام کو بھی حتمی شکل دے دی جائے گی۔ فلم مسٹر چالو اگست میں سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

No comments:

Post a Comment