Monday, 23 March 2015

لارا، وہاب کا جرمانہ بھرنے کو تیار

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر برائن لارا نے آئی سی سی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاب ریاض پر
جرمانہ کرنا 'مضحکہ خیز' فیصلہ ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم کو تو شکست کا سامنا کرنا پڑا مگر وہاب ریاض کی بہترین باؤلنگ نے دنیائے کرکٹ کو ان گرویدہ بنا دیا اور شاید ہی کوئی ایسا بڑا کھلاڑی تھا جس نے وہاب کی تعریف نہ کی ہو۔
باؤلنگ کے دوران وہاب ریاض اور آسٹریلین بلے باز شین واٹسن کے درمیان اشاروں کا نوٹس لیتے ہوئے آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا۔`

No comments:

Post a Comment