ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو پاکستانی نوجوانوں کو انتہائی بھیانک جرم کے الزام میں گرفتارکر لیاہے ۔
نیوز ویب سائٹ "سعودی گزٹ "کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے جن دو نو جوانوں کو گرفتار کیا ہے ان کی عمریں تقریباً 22اور 24برس ہیں اور ان پر دو بھارتی اور دو بنگلادیشی باشدوں کے قتل کا الزام ہے ۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شاپنگ سنٹر کے عقب میں پارک کی گئی گاڑی میں شدید بد بو آ رہی تھی ۔گاڑی کی تلاشی لی گئی تواس میں سے ایک لاش برآمد ہوئی ۔اس کیس کی تفتیش کے دوران 24سالہ اسدجا ن اور 22سالہ آدم خان کو گرفتار کیا گیا ،جنہوں نے اعتراف کیا کہ ایک سابقہ خاتون دوست سے تعلقات کی بنا پر اانہوں نے بھارتی شخص کو ہلاک کیا تھا۔
اس قتل کے ایک ہفتے بعد انہیں چرس خرید نے کی ضرورت محسوس ہوئی تو بنگلہ دیشی ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرکے اس کی رقم اور دیگر قیمتی اشیاءلوٹ لیں ۔اس کے بعد اسی طرح ایک بھارتی شخص کو قتل کیا جس کے بعد ایک اور بنگلہ دیشی ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کیا ۔ملزمان نے اس سے پہلے بھی چرس خرید نے کے لیے ایک کار چرانے اور اس کے پارٹس بیچنے کا اعتراف کیا۔

No comments:
Post a Comment