Monday, 2 March 2015
بھارت کا دفاعی بجٹ میں اضافہ بھارت کے جنگی جنون کا عکاس ہے :خواجہ آصف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ بھارت گزشتہ چھے ماہ سے سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہاہے اور بھارت امن مذاکرات میں مخلص نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت کو ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے لیکن بھارتی دفاعی بجٹ میں اضافہ بھارتی جنگی جنون کی عکاسی کرتاہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو فائدہ پہنچا ہے ۔خواجہ آصف کا کہناتھا کہ لوڈ شیڈ نگ پر جلد قابو پالیا جائے گا۔
Labels:
National
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment