Wednesday, 18 March 2015
سابق صدر آصف علی زرداری کا الطاف حسین کو فون ،ورکنگ ریلیشن شپ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
سابق صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے الطاف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں ورکنگ ریلیشن شپ سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماوں نے عوام کی فلا ح اور خو شحالی کو ترجیح دیتے ہوئے صوبے میں مفاہمت کے فروغ کی بات کی۔آصف علی زرداری کاکہنا تھاکہ صوبے میں عوام کی خوشحالی کیلئے ایم کیو ایم کو ساتھ لیکر چلے گے مفاہمت کی پالیسی اپناکر ہی لوگوں کے مسائل دورکیے جا سکتے ہیں ۔ان کامزید کہناکہ وہ مشکل وقت میں ایم کیو ایم کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے اور ان کی خواہش ہے کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل ہوجائے۔
Labels:
National
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment