Monday, 2 March 2015

اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کانوٹیفیکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بر قرار رکھنے کا نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات بر قرار رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے بعدیکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی خوشخبری وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے دو دن پہلے ہی سنا دی تھی جس کے بعد اوگرا نے سرکاری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بر قرار رکھنے کانوٹیفیکیشن جا ری کر دیا ہے۔

No comments:

Post a Comment