سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خودکش حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ حملہ آور مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت عبداللہ فہد عبداللہ الراشدکے نام سے ہوئی جو اپنے چچا راشد ابراہیم السفیان کو قتل کرنے کے بعد کار میں فرار ہو رہاتھا کہ ہائی سیکیورٹی جیل کے قریب سکیورٹی چیک پوسٹ پر پولیس کے گھیرے میں آنے پر ملزم کو خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ الحیئرکے علاقے میں پیش آیااور ملزم سعودی شہری 1997 میں سعودی عرب میں پیدا ہوا اور کبھی سعودی عرب سے باہر نہیں گیا۔
سعودی وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ یہ تفتیش کررہے ہیں کہ کہیں اس میں کوئی بیرونی عناصر توملوث نہیں کیونکہ ماضی قریب میں داعش کی جانب سے ریاست میں خود کش حملے ہوچکے ہیں ، صرف چچا کے قتل تک کے بعد بھاگنے تک محدود نہیں رہ سکتے ، گاڑی میں بارودی مواد بھرا تھا۔
No comments:
Post a Comment