Friday, 17 July 2015

رینجرز کا تیموریہ کے علاقے میں بھی چھاپہ ،تین افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد


رینجرز نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے تیموریہ میں ہوٹل پر چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔رینجرز ذرائع کے مطابق رینجر زنے تیموریہ میں واقع ہوٹل پر چھاپہ خفیہ اطلاعات پر مارا اور ذرائع کا کہناہے کہ گرفتار ہونے والے تینوں ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن میں ہوٹل کا مالک بھی شامل ہے۔رینجرز ذرائع کا کہناہے کہ رینجرز اہلکاروں نے تینوں ملزمان کو گرفتارکر کے اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا ہے اور تینوں افراد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے۔

No comments:

Post a Comment