Wednesday, 18 March 2015

1965کی جنگ میں بھارتی جہازوں کو منہ توڑ جواب دینے والے سکوارڈرن لیڈر ایم ایم عالم کو بچھڑے دو بر س بیت گئے

قوم کے ہیرو ایم ایم عالم کو جہان فانی سے گزرے دو سال بیت گئے ۔تفصیلات کے مطابق 1965کی پاک بھارت جنگ میں سکورڈن لیڈر ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی پانچ جنگی جہازوں کو زمین بو س کیا ۔یہ کارنامہ صرف پاکستانی تاریخ میں ہی نہیں بلکہ جنگی ہوابازی کی تاریخ میں ایک معجزہ تصور کیا جاتاہے۔سات ستمبر کو ایم ایم عالم اور ان کے ساتھی سرگودھا کے نواح میں معمول کی پرواز میں مصروف تھے کہ انہیں بھارت کے پانچ ہنٹر طیاروں سے نمٹنے کا حکم دیا گیا ۔ایم ایم عالم نے دیکھا کہ ان کے سامنے چار بھارتی ہنٹر طیارے جنگی ترتیب میں حملے کی تیاری کر رہے ہیں ،ایم ایم عالم نے پیشہ وارنہ مہارتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند سیکینڈ میں ہی تین ہنٹر طیاروں کو نشانہ بنایا جبکہ باقی دو طیارو ںنے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی اور ایم ایم عالم نے انہیں بھی نشانہ بناتے ہوئے زمین بوس کر دیا۔
حالانکہ بھارتی ہنٹر طیارے ایم ایم عالم کے زیر استعمال طیارے کے مقابلےمین انتہائی پھرتیلا اور تیز تصور کیا جا تا تھا ۔بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے والے ایم ایم عالم کو ستارہ جرات سے نوازا گیا اوروہ 18مارچ کو جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

No comments:

Post a Comment