Wednesday, 18 March 2015
الطاف حسین پر مقدمہ ، پاکستان کا برطانیہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف رینجرز کی جانب سے ایف آئی آر درج کروانے کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان نے برطانیہ سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان الطاف حسین کے خلاف ایف آئی آر میں مدد طلب کرنے کے لیے حکومت برطانیہ سے رابطہ کیا ہے جبکہ سکاٹ لینڈ یارڈ کو الطاف حسین کی جانب سے دی جانے والی رینجرز اہلکاروں کو دھمکیوں کے ثبوت بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس تمام رابطے میں وزارت داخلہ پاکستان اپنے فرائض سرانجام دے گی ۔واضح رہے الطاف حسین دوہری شہریت کے حامل ہیں جبکہ ان کے پاس دوسری شہریت برطانیہ کی ہے اور اسی لیے حکومت پاکستان کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
Labels:
National
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment