Monday, 2 March 2015

ہارس ٹریڈنگ سیاستدانوں کے ماتھے پرسیاہ دھبہ ہے،مستحکم جمہوریت کیلئے 22 ویں ترمیم ضروری ہے:عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کاکہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ سیاست دانوں کے ماتھے پر سیاہ دھبہ ہے او ر مستحکم جمہوریت کیلئے 22 ویں ترمیم ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کاکہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کی ذمہ داری سیاست دانوں کی ہے اور اگر ہارس ٹریڈنگ ہو گی تو یہ سیاست دانوں کے ماتھے پر سیاہ دھبہ ہوگا۔22 ویں ترمیم کے بارے میں عمران خان کا کہناتھا کہ مستحکم جمہوریت کیلئے 22 ویں ترمیم ضروری ہے اور یہ ہارس ٹریڈنگ روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے.

No comments:

Post a Comment