Wednesday, 4 March 2015
لائن آف کنٹرول پر فائرنگ پر سخت تشویش ، بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں : وزیر اعظم
بھارتی سیکرٹری خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ کے واقعات پر سخت تشویش ہے جبکہ پاکستان سمیت بھارت کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔ان کا کہنا تھا کہ سارک خطے کے تمام ممالک میں تعلقات کو بہتر بنانے کا اہم فورم ہے جبکہ نئی دہلی میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے تعلقات کی بہتری کا اظہار بھی کیا تھا۔وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے اور پر امن ہمسائے کے تعلقات چاہتا ہے جبکہ پاکستان کی خواہش ہے کہ معاشی ترقی سے دونوں ممالک کی عوام مستفید ہو سکے۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ مذاکراتی عمل سے باہمی تعلقات کی بہتری کے راستے کا تعین کیا جا سکتا ہے اس لیے بھارت کو چاہیئے کہ پاکستان کے ساتھ مسائل کو مذاکرات سے حل کرے تاکہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان اختلافات ختم کیے جا سکیں۔
Labels:
National
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment