Wednesday, 4 March 2015

فاٹا کے سینیٹ امیدواروں کی سرمایہ کاری رنگ لے آئی،4 سینیٹرز انتخابات سے پہلے منتخب

فاٹا کے امیدواروں کی سرمایہ کاری رنگ لے آئی ہے اور سینیٹ کے چارامیدوارں کو انتخابات سے پہلے ہی منتخب کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فاٹا کے با اثر افراد نے سینیٹ الیکشن سے پہلے ہی مک مکا کروا کر چار سینیٹرز کو منتخب کروالیا ہے۔ذرائع کے مطابق منتخب ہونے والے سینیٹرز میں مومن خان آفریدی،تاج آفریدی،سجاد طوری اوراورنگزیب خان شامل ہیں ۔منتخب ہونےوالے یہ چاروں سینیٹرز ارکان اسمبلی کے رشتہ دار ہیں۔

No comments:

Post a Comment