Wednesday, 4 March 2015
بل گیٹس نے پولیو کے خلاف مہم چلانے پر عمران کو خراج تحسین پیش کیا
دنیا کے امیر ترین آدمی اور مائیکروسافٹ کےمالک بل گیٹس نے عمران خان کو پولیو کے خلاف ’صحت کا اتحاد‘مہم چلانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بل گیٹس کا کہناتھا کہ عمران خان کی مہم ’صحت کا اتحاد‘ کی وجہ سے پولیو کو کافی حد تک کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ کراچی میں پولیو کی صورتحال کا فی گھمبیر ہے اس کو کنٹرول کیا جانا چاہیے۔عمران خان کاکہنا تھا کہ وہ پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس کی خدمات کو سراہتے ہیں ۔ان کامزید کہنا تھا کہ نقل مکانی کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں پولیو پھر سے پھیل گیا ہے جس کو روکنے کی مکمل کو شش کی جارہی ہے۔
Labels:
National
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment