Monday, 2 March 2015

اگر کے پی کے میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی تو خود منظر عام پر لاﺅں گا:عمران خان

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمرا ن خان نے کہاہے کہ اگر خیبر پختون خواہ میں ہار س ٹریڈنگ ہوئی تو وہ خود اسے منظرعام پر لاﺅں گا اور سینٹ انتخابات کے حوالے سے کسی پارٹی سے ڈیل نہیں ہوئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرا ن خان کا کہناتھا کہ حکومت کبھی بھی آئنی ترمیم لانے کے لیے سنجیدہ نہیں تھی لیکن تحریک انصاف انتخابات میں شفافیت لانے کے لیے کوشاں ہے اور اگر کے پی کے میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی تو میں خود اسے منظر عام پرلاﺅں گا ۔انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ہار س ٹریڈنگ پر بات چیت ہوئی ہے لیکن کسی بھی غیر جمہوری فعل کے لیے پیپلز پارٹی یا ن لیگ کا ساتھ نہیں دیں گے ۔عمران خان نے کہاکہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے کسی بھی پارٹی سے ڈیل نہیں ہوئی۔

No comments:

Post a Comment