بھارتی سیکریٹری خارجہ کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سیکریٹری خارجہ دو روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق بھارتی سیکریٹری خار جہ سبرامنیم جے شنکر کے دورہ پاکستان کو سارک یاترا کا نام دیاگیاہے اور وہ کل پاکستانی سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری سے وزارت خارجہ کے دفتر میں ملاقات کریں گے ۔ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا ۔دونوں ہم منصب ملاقات کے دوران پاک بھارت تعلقات آگے بڑھانے کے لیے بات چیت بھی کریں گے۔
No comments:
Post a Comment