Monday, 2 March 2015

سندھ اسمبلی کا اجلاس ،نصرت سحر عباسی کی پیپلز پارٹی کے وزراءسے تلخ کلامی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصر ت سحر عباسی اور پیپلز پارٹی کے وزراءکے درمیان تلخ کلامی اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس دوران پیپلز پارٹی کے وزراءکی نصر سحر عباسی سے تلخ کلامی ہوئی جس پر نصر ت عباسی نے کہا کہ وہ سارا ریکارڈ نکال کر لائیں گی کہ کس کس نے سندھ کے لیے کیا کیا،کیاہے ۔جس پر ڈپٹی سپیکر نے نصرت عباسی کا مائیک بند کروا دیا اور کہا کہ اگر اس قسم کی بحث کرنی ہے تو شام کر کسی ٹی وی شو میں جا کر کریں یہاں نہیں ۔

No comments:

Post a Comment