دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی شہر دنیا کی بلند ترین عمارتوں کی وجہ سے خصوصی شہرت رکھتا ہے اور اب دنیا میں بلند ترین قیمتوں والے گھروں کی وجہ سے بھی اس نے خاص مقام حاصل کرلیا ہے اور یہاں واقع رہائشگاہیں آٹھ کروڑ درہم تک فروخت کی جا رہی ہیں۔
اگر آپ فیس بک پر کچھ پوسٹ نہیں کرتے تو یہ خبر ضرور پڑھیں
دبئی میں مہنگی ترین رہائشگاہیں برج خلیفہ میں واقع ہیں جبکہ اس کے علاوہ بھی متعدد مشہور مقامات پر دنیا کے مہنگے ترین گھر فروخت کے لئے پیش کئے جارہے ہیں۔ دبئی کی مشہور رئیل سٹیٹ کمپنی Luxhabitat کے مطابق پانچ کروڑ سے زائد قیمت والی رہائشگاہوں میں سے زیادہ تر شہر کے مرکزی علاقے میں واقع ہیں۔ ان علاقوں میں دبئی مرینہ اور پام جمیرا نمایاں ترین ہیں۔
مرکزی دبئی میں Mag214جمیرا لیک ٹاورز کی فروخت آٹھ کروڑ درہم (تقریباً سوا دو ارب پاکستانی روپے) میں کی گئی۔ اس میں چھ بیڈ روم اور آٹھ باتھ رومز کی سہولت دستیاب ہے جبکہ پرائیویٹ لفٹ، جمنیزیم اور گیمز روم بھی موجود ہے۔
دوسرے نمبر پر بلند ترین قیمت والی عمارت Lereveدبئی مرینہ رہی۔ اس کی فروخت 7کروڑ 20 لاکھ درہم میں کی گئی۔ تیسرے نمبر پر بلند ترین عمارت قیمت والی عمارت ایلیٹ ریزیڈنٹ دبئی مرینہ ہے جس کی فروخت 5کروڑ 50 لاکھ درہم میں کی گئی۔ اس عمارت میں 4 بیڈ روم اور 6 باتھ رومز کی سہولت دستیاب ہے۔ اس کی خصوصی خوبی یہ ہے کہ اس عمارت سے برج العرب، مرینہ اور پام جمیرا کے خوبصورت مناظر براہ راست نظر آتے ہیں۔

No comments:
Post a Comment