Wednesday, 4 March 2015

ہجوم نے لڑکی کو خود کش بمبار قرار دے کر زندہ جلا ڈالا، دوسری گرفتار

 نائجیریا میں ایک لڑکی کو ہجوم نے مارکیٹ کے گیٹ پر مبینہ خود کوش بمبار قرار دےتے ہوئے زندہ جلادیا جبکہ دوسری لڑکی کو مشتبہ سمجھ کر گرفتار کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ ملک کے شمالی مشرقی علاقے بوچی میں پیش آیا، پولیس اور مقامی دکانداروں کا کہناہے کہ دونوں لڑکیوں نے تلاشی دینے سے انکار کیا تھا ، جس پر لوگوں نے انہیں پکڑلیا۔ دکانداروں کے مطابق وہ خود کش بمبار نہیں تھیں کیو نکہ جب لوگوں نے ان پر تشدد شروع کیا تو انہوں نے کسی قسم کا دھماکہ نہیں کیا۔ پھر بھی لوگوں نے ایک لڑکے کے گلے میں پٹرول سے بھوا ٹائر ڈال کر اسے آگ لگادی۔ واضح رہے کہ نائجیریا میں بوکوحرام کے شدت پسند لڑکیوں کو ہی خود کش حملوں کیلئے استعمال کررہے ہیں جبکہ پرتشدد کارروائیوں میں ایک سال کے دوران 16 ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔ حکومت نے کہا ہے کہ بوکوحرام یہ کارروائیاں 28 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات کو سبوتاژ کرنے کیلئے کررہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment