Thursday, 5 March 2015
گلگت جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں نے عملے کی برین واشنگ کی
گلگت بلتستان جیل سے قیدیوں کے فرار کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ان دہشت گرد قیدیوں نے جیل کے اہلکاروں کی ’برین واشنگ‘ کی اور ان کی مدد سے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ واقعہ کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ایک افسر نے بتایا کہ 2013ءمیں نانگا پربت بیس پر 10 غیر ملکیوں کو قتل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ہونیوالے 10 ملزموں کو ڈسٹرکٹ جیل کی 3 مختلف بیرکوں میں رکھا گیا تھا، ان ملزموں نے بیرکوں کے باہر تعینات جیل اہلکاروں کے ساتھ نہ صرف اپنے تعلقات بڑھائے بلکہ ان وجوہات سے بھی آگاہ کیا جن کی بنا پر انہوں نے ایسے افراد اور اداروں کے خلاف لڑائی کا فیصلہ کیا جو ان کے نظریات کی مخالفت کرتے ہیں۔
Labels:
National
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment