Thursday, 5 March 2015

سرفرازاحمد کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

سرفرازاحمد کو قومی کرکٹ میں شامل نہ کیے جانے پر ٹیم منیجمنٹ کو تنقید کا سامناہے لیکن اب سرفراز احمد کو شامل نہ کیے جانے کی اندرونی وجہ سامنے آگئی ۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے دوران سرفرازاحمد کی وقاریونس یا مصباح الحق سے کوئی تلخ کلامی ہوئی تھی جسے اُنہوں نے دل پر لے لیا اور اب انہیں نشان عبرت بنانے کے لئے لگے ہوئے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کی ہدایات کے باوجود سرفرازاحمد کو موقع نہیں دیاگیا اور اب معاملات مزید بگڑچکے ہیں ۔ 
ناصر جمشید مسلسل تین میچ میں فلاپ ہورہے ہیں لیکن اس کے باوجود اس پر اعتماد برقرار ہے ، حتیٰ کہ چیف سلیکٹر وقار یونس نے تو یہاں تک کہہ دیاکہ سرفراز احمد اوپنر بھی ہیں ، اُنہیں معلوم نہیں تھا۔اس بیان سے اندازہ کیاجاسکتاہے کہ آخر کیونکر چیف سلیکٹر سرفرازاحمد کے کھیل سے ہی ناواقف ہیں ۔ 
 تین میچوں میں ناصر جمشید ایک ہی سٹائل میں پل شاٹ کھیلتے ہوئے آﺅٹ ہوئے بیٹنگ کوچ کیا کررہے ہیں، گرینڈ فلاور سے بھی پوچھنا چاہیے کہ آپ سات لاکھ روپے کس چیز کے لے رہے ہیںاور عین ممکن ہے کہ آئندہ میچوں میں بھی سرفراز کو ٹیم میں شامل نہ کیاجائے بلکہ یونس خان کو دوبارہ واپس لے آئیں اور اوپننگ صہیب مقصودیا کسی اور سے کرالی جائے۔

No comments:

Post a Comment