Thursday, 5 March 2015
مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی صوبیہ ستی ووٹ ڈالتے ہوئے بیہوش ہو گئیں
مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ ڈالتے ہوئے بیہوش ہوگئیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق قومی و چارو ںصوبائی اسمبلیوں میں سینٹ کے انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے تمام اراکین اپنا رائے شماری کا حق استعمال کرنے کیلئے اسمبلیوں میں موجود ہیں ۔پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل کے دوران ایم پی ایز کی تعداد بڑھنے سے مسلم لیگ (ن) کی راولپنڈی سے رکن اسمبلی صوبیہ ستی ووٹ ڈالتے ہوئے بیہوش ہوگئیں جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے پہنچ کر ہسپتال منتقل کردیا۔
Labels:
National
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment