Wednesday, 18 March 2015

سعودی عرب کو ایٹمی طاقت بنانے کے حقوق حاصل کرنے کی کوشش کریں گے : شہزادہ ترکی الفیصل

سعودی محکمہ خفیہ کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے واضح کیا ہے کہ اگر عالمی طاقتوں نے ایران کو معاہدے کے تحت ایک ایٹمی طاقت بننے کے حقوق دئیے تو ایسی صورت میں سعودی عرب اور دیگر ممالک بھی اسی طرح کے حقوق حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ نتیجتاً ایٹمی ٹیکنالوجی کا پھیلاﺅ بڑھے گا۔ شہزادہ ترکی نے بی بی سی لندن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا رہتا ہوں کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا نتیجہ جو بھی برآمد ہوگا ہم بھی ویسے ہی نتیجے کا مطالبہ کریں گے۔ اگر ایران کو کسی بھی سطح پر یورینیم کی افزودگی کا اٰتار دیا جاتا ہے تو سعودی عرب بھی ایسا کرے گا اور وہ اس بات میں تنہا نہیں ہوگا۔ ایران اور پانچ بڑے ممالک معاہدے کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔ ایران بڑے ممالک کے خدشات سے تخفیف کیلئے یہ کہہ رہا ہے کہ وہ خفیہ طور پر ایٹمی طاقت بننے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

No comments:

Post a Comment