Wednesday, 18 March 2015

فحش مواد دیکھنے پر 3برطانوی ججزکو نوکری سے فارغ کر دیا گیا

 فحش مواد دیکھنے پر 3 برطانوی ججز کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فحش مواددیکھنے کا الزام لگنے کے بعد تینوں ججز سے تفتیش کی گئی تھی اور الزام ثابت ہونے پر انہیں نوکری سے نکال دیا گیا ہے جبکہ چوتھے جج نے تفتیش مکمل ہونے سے پہلے ہی استعفی دے دیا تھا۔فارغ ہونےوالے ججز میں ڈسٹرکٹ جج،ڈپٹی ڈسٹرکٹ جج اور امیگریشن جج شامل ہیں ۔یہ تینوں ججز سرکاری کمپیوٹر پر فحش مواد دیکھتے تھے جس پر انہیں نوکری سے سبکدوش کیا گیااور جو ڈیشیل کو ڈ آف کنڈکٹ کے مطابق اب یہ تینوں ججز کہی ملازمت نہیں کر سکتے۔

No comments:

Post a Comment