Monday, 2 March 2015

سکندریہ کے گورنر کی اہلیہ نے شک کی انتہاءکردی

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے شوہر یا دوستوں پر شک کرنے کے حوالے سے خواتین کافی شہرت رکھتی ہیں لیکن مصر کے ایک گورنر کی اہلیہ نے توشک کی انتہاءکردی جو اپنے شوہر کو مردوں کے سرکاری اجلاس میں بھی اکیلا چھوڑنے کوتیارنہیں ۔ 
تفصیلات کے مطابق سکندریہ کے گورنر ڈاکٹر ہانی المسیری کی اہلیہ اُن کے ساتھ سرکاری اجلاس میں وزرا اور دیگر سرکاری افسران کے ساتھ شریک ہوتی ہیں لیکن گورنر کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے افسران بھی مجبور ہیں جبکہ کچھ لوگ اِسے گورنر کے حدسے زیادہ پیار میں مبتلاءہونے کی داستان بھی قراردے رہے ہیں ۔
گورنرکی اہلیہ کے شک کی کہانی اُس وقت سامنے آگئی جب گورنر المسیری کو خاتون وزیر ڈاکٹر لیلیٰ زبیری سے ملاقات کرنا تھی جس کیلئے بے چارہ گورنر ان سے اکیلے میں ملنا چاہتے تھے لیکن بیوی کے سامنے ایک نہ چلی اورخاتون بھی ساتھ چل دیں ، اجلاس کے دوران اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے گورنر کی اہلیہ نے بھی تبادلہ خیال کیا۔ 
اس صورتحال پر نائب گورنر سعاد الخولی نے کہا کہ ان کا یوں اجلاسوں میں آنا سرکاری امور کو متاثر کر رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی گورنر کی اہلیہ کی اس حرکت پر تعجب کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

No comments:

Post a Comment