Monday, 2 March 2015

بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان آج بھی ذاتی ای میل ایڈریس سے محروم

دبئی (نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کو دنیا کی تقریباً ہر آسائش میسر ہے لیکن انٹرنیٹ کے اس دور میں بھی وہ اپنی ذاتی ای میل آئی ڈی سے محروم ہیں جس کا انکشاف خود سلمان خان نے کیا۔ اخبار’مڈڈے‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق دبئی کے حالیہ دورے کے موقع پر سلمان خان نے ایک ریڈیو چینل سے گفتگوکرتے ہوئے سلمان خان کاکہناتھاکہ ذاتی ای میل ایڈریس کی کبھی ضرورت محسوس نہیں ہوئی ، وہ ای میل پر رابطے کی بجائے متعلقہ شخص سے ٹیلی فونک رابطے کو ترجیح دیتے ہیں اور جو کہناہوبراہ راست کہہ دیتے ہیں ۔
آپ یقین کریں یانہ کریں ، سلمان خان کایہی کہناتھا لیکن کچھ لوگ اِس بیان کو مشکوک نظروں سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ اداکار ایک عرصے سے سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں جس پر فالوورز کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے ۔دوسری طرف یہ بھی خیال کیاجارہاہے کہ اُنہوں نے ذاتی ای میل آئی ڈی نہ ہونے کا انکشاف کیاہے لیکن اُن کی ٹیم کے ای میل موجود ہیں اورشاید وہ اداکار کے طورپر ہی سوشل میڈیا اکاﺅنٹ استعمال کررہے ہیں جو ٹیم کی طرف سے بنایاگیا۔

No comments:

Post a Comment