Monday, 2 March 2015

میرا کو خوابوں کا شہزادہ مل گیا

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا کو آخر کار خوابوں کا شہزادہ مل ہی گیا جو ہسپتال کی اراضی خریدنے اور اس کی تعمیر سمیت تمام تر معاملات میں انفرادی کردار ادا کرے گا۔ اداکارہ میرا نے قبل از وقت نام افشاءنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقامی اخبار روزنامہ دنیا کے مطابق میرا کو بیرون ملک مقیم ایک کروڑ پتی شخص مل گیا ہے جس نے ان کے تمام تر خوابوں کی تکمیل کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ عمران خان میرے ہسپتال کاسنگ بنیاد رکھیں، دنیا کی کوئی طاقت مجھے ہسپتال کے منصوبے سے نہیں روک سکتی، کچھ لوگ میرے نیک مقصد کے خلاف بھی سازشیں کرنے سے باز نہیں رہے۔

No comments:

Post a Comment