Monday, 2 March 2015
سونم کپورمیں سوائن فلو کی تصدیق نے سلما ن خان کو ہسپتال جانے پر مجبور کر دیا
مبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورمیں سوائن فلو کی تصدیق کے بعد سلمان خان کو بھی اپنی صحت کی فکر پڑ گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان بھارتی ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ میں فلم ’پریم رتن دھن پایو ‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران فلم کی ہیروئن سونم کپور کو طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں چارٹر طیاے کے ذریعے ممبئی کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان میں سوائن فلو کی تصدیق کر دی۔ذرائع کے مطابق سلمان کے ٹرینر کو بھی سوائن فلو ہو گیا ہے جس نے سلما ن کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور سلما ن خان کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ ہسپتال جا کر اپنے ٹیسٹ کر وائیں ۔
Labels:
Entertainment
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment